بیلا روس نے اپنی فضائیہ کو پاکستان ائیر فورس سے ٹریننگ دلانے کی خواہش کا اظہار کر دیا

بیلا روس نے اپنی فضائیہ کو پاکستان ائیر فورس سے ٹریننگ دلانے کی خواہش کا اظہار کر دیا

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد نے ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔

اس وفد کی قیادت بیلاروس ایئر فورس اور ایئر ڈیفنس کے کمانڈر، میجر جنرل آندرے یولیانووچ نے کی۔ ان کی آمد پر پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ملاقات کے دوران فضائی اور عسکری تعاون سے متعلق مختلف امور پر تفصیل سے گفتگو ہوئی۔ دونوں ممالک نے دیرینہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور فضائی افواج کے درمیان قریبی و مسلسل رابطے کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف ایئر سٹاف نے اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان موجودہ مضبوط عسکری روابط کو اجاگر کیا اور بیلاروس ایئر فورس کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے پاک فضائیہ کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

یہ بھی پڑھیں: بیلاروس میں ملازمت کے مواقع، وزیراعظم شہبازشریف نے نوجوانوں خوشخبری سنادی

ترجمان پاک فوج کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ میجر جنرل آندرے یولیانووچ نے پرتپاک میزبانی پر شکریہ ادا کیا اور پاک فضائیہ کی جنگی مہارت، پیشہ ورانہ برتری، اور مؤثر کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ بیلاروس ایئر فورس، پاک فضائیہ کے جنگی تجربات سے سیکھنے کی خواہشمند ہے اور بیلاروسی اہلکاروں کے لیے منظم تربیتی پروگرامز کے انعقاد کی خواہش بھی ظاہر کی۔

دورے کے اختتام پر بیلاروس کے کمانڈر نے ایئر چیف کو بیلاروس میں ہونے والے دفاعی پروگراموں میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *