عالیہ حمزہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

عالیہ حمزہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور نے عالیہ حمزہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج منظر علی گل نے جناح ہاؤس پر حملے کے مقدمے کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران عا لیہ حمزہ کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔

بیلا روس نے اپنی فضائیہ کو پاکستان ائیر فورس سے ٹریننگ دلانے کی خواہش کا اظہار کر دیا

عدالت نے ان کی حاضری سے معافی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے۔

عدالت نے کہا کہ عالیہ حمزہ مقدمے کی 4 سماعتوں سے غیر حاضر ہیں۔ عدالت نے ان کے ضامن کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے عالیہ حمز ہ کے ضمانتی مچلکے بھی بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔

بعد ازاں لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے کیس کی سماعت 14 جون تک ملتوی کر دی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *