پی ایم ایل (ن) کے سابق سینیٹر عباس خان آفریدی انتقال کر گئے

پی ایم ایل (ن) کے سابق سینیٹر عباس خان آفریدی انتقال کر گئے

کوہاٹ: پی ایم ایل (ن) کے سابق سینیٹر عباس خان آفریدی انتقال کر گئے ،انہیں گزشتہ روز سی ایم ایچ کوہاٹ اور بعد ازاں کھاریاں برن سینٹر میں شدید برن انجریز کیساتھ منتقل کیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سابق سینیٹر عباس خان آفریدی گزشتہ شام عظیم باغ میں اپنے حجرے میں گیس لیکج کے دھماکے میں تین ساتھیوں سمیت شدید زخمی ہوئے تھے جنہیں بعد ازاں شدید زخمی حالت میں سی ایم ایچ کوہاٹ اور بعد ازاں کھاریاں برن سنٹر منتقل کیا تھا۔

عباس خان آفریدی سابق ایم پی اے پی پی پی امجدآفریدی کے بھائی اور سابق سینیٹر شمیم آفریدی کے فرزند تھے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق عباس خان آفریدی کی نماز جنازہ بابری بانڈہ کوہاٹ میں ادا کی جائے گی۔ جس کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *