وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ اہم دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ اہم دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے دو روزہ دورے پر مدینہ منورہ پہنچ گئے۔ یہ دورہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی خصوصی دعوت پر کیا جا رہا ہے۔

وفد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شامل ہیں، جو اس اہم سفارتی مشن کا حصہ ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات متوقع ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اس ملاقات میں دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری، اور مسلم اُمہ کی ترقی کے امور پر گفتگو ہوگی، جب کہ وزیراعظم پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے لیے سعودی عرب کے کردار پر اظہار تشکر بھی کریں گے۔

مزید برآں اس دورے کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان وژن 2030 کے تحت تعاون کے نئے مواقع تلاش کیے جائیں گے، جو دونوں ممالک کے لیے دیرپا شراکت داری کا راستہ ہموار کریں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *