ڈونلڈ ٹرمپ جہاز کی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے لڑکھڑا گئے

ڈونلڈ ٹرمپ جہاز کی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے لڑکھڑا گئے

ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ائیر فورس ون کی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے لڑکھڑا گئے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ٹرمپ نیوجرسی میں چھٹیاں گزارنے کے بعد واشنگٹن ڈی سی واپس جا رہے تھے۔

طیارے میں سوار ہونے کے دوران وہ سیڑھیاں چڑھتے ہوئے لڑکھڑائے، تاہم فوری طور پر خود کو سنبھالا اور سیڑھیاں چڑھتے ہوئے طیارے کے دروازے تک پہنچے، جہاں انہوں نے ایئرپورٹ پر موجود افراد کو ہاتھ بھی ہلایا۔

خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ رواں ماہ 79 برس کے ہو جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایلون مسک کو سنگین نتائج کی دھمکی

یاد رہے کہ گزشتہ سال جولائی میں پنسلوینیا میں ایک انتخابی ریلی کے دوران ان پر قاتلانہ حملہ بھی ہوا تھا، جس میں ان کا کان گولی لگنے سے معمولی زخمی ہوا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *