وفاقی بجٹ پیش کرتے ہوئے وزیرخزانہ نے کہا کہ ریکوڈک میں تانبے اور سونے کی کانیں ہمارے مستقبل کا اہم اثاثہ ہیں، ریکوڈک منصوبے کی متوقع کان کنی کی مدت 37 سال ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ریکوڈک منصوبے سے ملک کو 75 ارب ڈالرز حاصل ہوں گے، ریکوڈک سے پورٹ قاسم اور گوادر تک سڑک اور ریل کے ذریعے نقل و حمل کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر جاری ہے۔ انہوں نے اس منصوبے کو پاکستان کیلئے گیم چینجر کہا۔