عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 2 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
دو ماہ بعد برطانوی خام تیل برینٹ آئل 68 ڈالرز فی بیرل کی سطح عبور کر گیا، دوسری جانب امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی 66 ڈالر 56 سینٹس فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ چین اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدہ طے پاگیا ہے جس کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔