صارفین کو نئے گیس کنکشن دینے کا منصوبہ تیار کرلیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق آئندہ مالی سال ایک لاکھ سے زائد نئے گھریلو گیس کنکشنز دیے جائیں گے۔ گیس کی قلت کے باوجود ایک لاکھ 16 ہزار سے زائد گیس کنکشن دینے کا منصوبہ تیار کرلیا گیا ہے۔
بجٹ دستاویزات کے مطابق ایک لاکھ 15 ہزار 530 نئے گھر یلو گیس کنکشنز دیے جائیں گے، نئے مالی سال میں 550 نئے کمرشل اور 350 صنعتی صارفین کو گیس کنکشن دینے کا ہدف رکھا گیا ہے۔
دستاویزات کے مطابق سندھ اور بلوچستان میں آئندہ مالی سال 85 ہزار 740 گیس کنکشن دیے جائیں گے جبکہ پنجاب، اسلام آباد اور خیبر پختونخوا میں آئندہ مالی سال 30 ہزار 530 نئے گیس کنکشنز دینے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔