ایران کی ایٹمی تنصیبات کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، آئی اے ای اے

ایران کی ایٹمی تنصیبات کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، آئی اے ای اے

اقوام متحدہ کے نگران ادارے ’عالمی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) نے کہا ہے کہ ایران کے فورڈو ایندھن افزودگی پلانٹ یا زیر تعمیر خندب ہیوی واٹر ری ایکٹر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایرانی ایٹمی تنصیبات پر حملے کی حمایت نہیں کرونگا: امریکی صدر کا بیان

ایٹمی توانائی کے بین الاقوامی ادارے نے مزید کہا ہے کہ جمعہ کو اسرائیلی افواج کی جانب سے نشانہ بنائے جانے والے جوہری اہداف میں سے ایک نطنز میں مزید کوئی نقصان نہیں دیکھا گیا ہے۔

اس سے قبل آئی اے ای اے نے کہا تھا کہ ایران کی نیوکلیئرریگولیٹری اتھارٹی نے اسے آگاہ کیا ہے کہ اصفہان میں آف سائٹ تابکاری کی سطح میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

مزید پڑھیں:اسرائیلی حملوں کے بعد ایران کی جوہری تنصیبات محفوظ ہیں:آئی اے ای اے

آئی اے ای اے نے یہ بھی کہا کہ اصفہان ایٹمی سائٹ پر4 اہم عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے، جن میں یورینیم کی افزودگی کی تنصیب اور ایندھن پلیٹ فیبریکیشن پلانٹ شامل ہیں۔

ایجنسی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ نطنز کی طرح، آف سائٹ تابکاری میں کوئی اضافہ متوقع نہیں ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے آج ایران کے خلاف باقاعدہ جنگ کا آغاز کر دیا اور اسرائیلی فضائی حملوں میں ایرانی جوہری اور فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا جس میں پاسداران انقلاب کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی، مسلح افواج کے سربراہ جنرل باقری اور 6 جوہری سائنسدان شہید ہوگئے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *