ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کوٹ عیسیٰ خان سے تعلق رکھنے والے ایک بوڑھے والد نے اپنے خوارج دہشتگرد بیٹے سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ ایسے ملک دشمن کو گرفتار کریں یا مار دیں، میں اس کے جنازے میں بھی شریک نہیں ہوں گا۔
اتوار کو ایک ویڈیو پیغام منظرعام پر آیا ہے، جس میں ڈیرہ اسماعیل خان کے رہائشی ایک شخص نے اپنے بیٹے جس کا نام صدیق بتایا گیا ہے، سے متعلق اہم پیغام جاری کیا ہے۔
خوارجی محمد صدیق کے والد نے دہشتگردی کے خلاف دو ٹوک اعلان کرتے ہوئے ملک دشمن خوارج بیٹے سے لاتعلقی کا اعلان کیا، اس کے علاوہ فتنہ الخوارج کی دہشتگردی سے متاثر خیبرپختونخوا کے عوام نے انتہا پسندی کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔
کوٹ عیسیٰ خان کے رہائشی خارجی صدیق کے والد نے کہا کہ میرا بیٹا صدیق خوارج ہے جو طالبان کے ساتھ ملا ہوا ہے، فوج اسے گرفتار کرے یا مار دے، مجھے کوئی اعتراض نہیں۔