بھارت میں ہیلی کاپٹر حادثات، فضائی عملے کی صلاحیتوں پر سنگین سوال اٹھنے لگے

بھارت میں ہیلی کاپٹر حادثات، فضائی عملے کی صلاحیتوں پر سنگین سوال اٹھنے لگے

ویب ڈیسک۔ بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے علاقے کیدارناتھ سے گپت کاشی جانے والا ہیلی کاپٹر جنگل میں گر کر تباہ ہوگیا ۔ ہیلی کاپٹر حادثے میں سات افراد جاں بحق ہوئے۔

بھارتی این ڈی ٹی وی نیوز کے مطابق آریان ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوا ۔ حادثے کے وقت ہیلی کاپٹر میں چھ یاتری اور ایک پائلٹ سوار تھے۔

حادثہ صبح پانچ بج کر بیس منٹ پر پیش آیا جب پرواز کے صرف دس منٹ بعد ہی ہیلی کاپٹر جنگل میں گر کر تباہ ہو گیا۔ کیدارناتھ مندر، دو مئی کو کھلنے کے بعد چھ ہفتوں کے دوران پیش آنے والا یہ پانچواں ہیلی کاپٹر حادثہ ہے۔

این ڈی ٹی وی نیوز کے مطابق حادثے کے بعد ملبے میں آگ بھڑک اٹھی جس سے لاشیں ناقابل شناخت ہو گئیں۔ حادثے کے باعث یاتریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 7جون کو بھی ایک ہیلی کاپٹر ٹیک آف کے دوران تکنیکی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوتے ہوئے بچ گیا، کچھ حصہ گاڑی پر گرا۔ بھارتی فضائیہ اندرونی ناکامیوں، تکنیکی خرابیوں اور غیر پیشہ ورانہ کارکردگی کا شکار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران پر اسرائیلی جارحیت، بھارتی سرکاری میڈیا ” دور درشن ” کی فیک رپورٹنگ کے ذریعے اسرائیل کی تعریفیں

این ڈی ٹی وی نیوز کے مطابق مودی سرکار کی کرپشن اور ذاتی مفادات نے بھارتی فضائیہ کو نااہلی کی نذر کر دیا ۔ صرف گزشتہ ایک ماہ میں ہی بھارتی فضائیہ کے متعدد لڑاکا طیارے اور ہیلی کاپٹر دورانِ پرواز حادثات کا شکار ہو چکے ہیں۔ مسلسل پیش آنے والے حادثات کے باعث کیدارناتھ یاترا کی فضائی سروسز پر سوالات اٹھنے لگے۔ آریان ایوی ایشن کا حادثہ اتراکھنڈ ایوی ایشن اتھارٹی کی مجرمانہ غفلت اور حفاظتی لاپروائی کا نتیجہ ہے۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق 12 جون کو بھی لندن جانے والی ایئر انڈیا پرواز احمد آباد میں گر کر تباہ، 241 مسافر اور متعدد زمین پر موجود افراد ہلاک ہوئے۔ جبکہ 8 مئی کو اتراکھنڈ کے ضلع اتراکاشی میں گنگوتری دھام جانے والا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوا تھا جس میں 6 افراد ہلاک جاں بحق ہوئے تھے۔

اس سے قبل 5 جنوری کو بھارتی ریاست گجرات میں تباہ ہونے والے کوسٹ گارڈ ہیلی کاپٹر میں تین افراد ہلاک ہوئے۔ کبھی بھارت کے جنگی طیارے تباہ ہوتے ہیں تو کبھی مسافر طیاروں اور ہیلی کاپٹروں حادثات پیش آتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی سطح پر بھارت کا دوغلا پن بے نقاب ، امریکی صدر ٹرمپ بھی بھارتی میڈیا کے نشانے پر

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ دو برسوں کے دوران بھارت میں کئی فوجی اور نیم فوجی ہیلی کاپٹر حادثات کا شکار ہو چکے ہیں۔ مودی سرکار کے دور میں، جہاں دیگر شعبوں میں بھارتی نااہلی واضح ہوئی، وہیں ہوا بازی کے شعبے میں بھی آئے روز حادثات پیش آ رہے ہیں۔ ان حادثات کی بڑی وجہ مودی سرکار کے دور میں کرپشن اور اہم شعبوں میں رشوت کے عوض نااہل افراد کی بھرتیاں قرار دی جارہی ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *