فیکٹ چیک: پاکستان کی جانب سے اسرائیل کو جوہری حملے کی دھمکی کا دعویٰ جھوٹا قرار

فیکٹ چیک: پاکستان کی جانب سے اسرائیل کو جوہری حملے کی دھمکی کا دعویٰ جھوٹا قرار

ویب ڈیسک۔ ٹوئٹر اکاؤنٹ @Iriran_official کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسرائیلی چینلز کے مطابق پاکستان نے امریکا کو آگاہ کیا ہے کہ اگر ایران پر کوئی جوہری حملہ کیا گیا تو پاکستان اسرائیل کے خلاف جوہری ردعمل دے گا۔

اسی اکاؤنٹ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ پاکستان نے فرانس اور امریکا کو آگاہ کیا ہے کہ اگر کسی ملک نے ایران و اسرائیل کی جنگ میں براہِ راست مداخلت کی، تو پاکستان کی فوج ایران کے ساتھ اسرائیل کے خلاف جنگ میں شریک ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں اسرائیل کی حمایت میں ریلی، مودی سرکار کی ایران دشمنی بے نقاب

تاہم اس ٹوئٹ کے ساتھ “ایکس” (X) نے ایک وضاحتی نوٹ شامل کیا ہے جس میں واضح کیا گیا ہے کہ
“کسی بھی مستند یا سرکاری ذرائع نے اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ پاکستان نے امریکا کو ایسا کوئی پیغام دیا ہے۔ اس نوعیت کی خبروں کے لیے تصدیق شدہ ذرائع یا سرکاری بیانات پر انحصار کریں۔”

دفاعی تجزیہ کاروں نے بھی اس ٹوئٹ کی سختی سے تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے ایسا کوئی بیان نہیں دیا گیا۔ یہ ٹوئٹ جھوٹ اور گمراہ کن معلومات پر مبنی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران امریکا پر حملے سے باز رہے، ٹرمپ کا انتباہ ، اسرائیل کیساتھ ثالثی کی پیشکش

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *