پی ایس ایل ، ملتان سلطانز نے راولپنڈی کو ش6 وکٹوں سے شکست دیدی

پی ایس ایل ، ملتان سلطانز نے راولپنڈی کو ش6 وکٹوں سے  شکست دیدی

کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ 11 کے 31 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے ایک بار پھر شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے راولپنڈی کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

اس کامیابی کے ساتھ ملتان سلطانز نے ٹورنامنٹ میں اپنی پوزیشن مزید مستحکم کر لی جبکہ راولپنڈی کی ٹیم کو ایک اور شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

میچ میں راولپنڈی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے۔ ٹیم کی جانب سے ڈیرل مچل نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ناقابل شکست 58 رنز اسکور کیے

 یہ بھی پڑھیں :سری لنکن کرکٹر چارتھ اسالنکا پی ایس ایل کا حصہ بن گئے، کس ٹیم میں شامل ؟

 سیم بلنگز نے 29 اور کپتان محمد رضوان نے 26 رنز بنائے۔ دیگر بلے باز بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے۔ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز نے جارحانہ انداز اپنایا اور 19 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ اسکور حاصل کر لیا۔

ٹیم کی جانب سے سٹیو سمتھ نے شاندار 56 رنز بنا کر نمایاں کارکردگی دکھائی جبکہ کپتان آشٹن ٹرنر نے 37 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

راولپنڈی کی جانب سے بولنگ میں عباس آفریدی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تاہم ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔ ملتان سلطانز کی یہ جیت ان کی ٹیم ورک اور بیٹنگ لائن کی مضبوطی کا واضح ثبوت قرار دی جا رہی ہے

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *