پاکستان کے سپہ سالار سید عاصم منیر کا فقیدالمثال استقبال

پاکستان کے سپہ سالار سید عاصم منیر کا فقیدالمثال استقبال

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا امریکا میں افواج پاکستان اورسپہ سالار فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو شاندارخراج تحسین پیش کیا گیا ہے، اوورسیز پاکستان نے واشنگٹن ڈی سی میں ملٹی میڈیا پوسٹر اور اسکرینز کے ذریعے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے استقبال کی ویڈیو نمائش کی ہے۔

پاکستانی نژاد امریکن کمیونٹی کی جانب سے سپہ سالار پاکستان فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکے دورہ امریکا پر ان کا فقیدالمثال استقبال کیا گیا۔

پاکستانی کمیونٹی کاآپریشن بنیان مرصوص میں شاندارکامیابی پراظہار تشکر، امریکا میں اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے افواج پاکستان کوخراج تحسین پیش کرنے کے لیے نیویارک ٹائم اسکوائر، واشنگٹن ڈی سی اور مختلف مقامات پر سپہ سالار اور خوبصورت پاکستان کی ویڈیوزکی نمائش کاسلسلہ جاری کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:فیلڈمارشل کا امریکا میں پرتپاک استقبال، اوورسیز پاکستانی ہمارے سفیر ہیں، سید عاصم منیر کا خطاب

واشنگٹن ڈی سی کی مختلف شاہراہوں پر بھی ڈیجیٹل ٹرک کے ذریعے افواج پاکستان کی قربانیوں اوربے مثال خدمات کو اُجاگر کیا گیا، ان ویڈیوز میں افوج پاکستان اور شہدا کو شاندار خراج تحسین پیش کیاگیا۔

پاکستانی امریکن کمیونٹی کی افواج پاکستان سے والہانہ محبت سے واضح ہے کہ عوام افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

دوسری جانب کینیڈا میں ہونے والے جی 7 اجلاس میں بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کو سفارتی مجبوری کی وجہ سے دعوت دی گئی، نریندر مودی کے کینیڈا پہنچنے پر سکھ فارجسٹس اور خالصتان تحریک کے ہزاروں سکھ سڑکوں پر نکل آئے اور نریندر مودی کے انتہا پسندانہ اقدامات کے خلاف شدید احتجاج ریکارڈ کروایا۔

کینیڈا میں سڑکوں پر سکھ کمیونٹی کینیڈا میں قتل کیے گئے ہردیب سنگھ نجر کے حق میں نعرے بازی کرتی رہ، نریندر مودی کی خام خیالی تھی کہ وہ جی 7 اجلاس کے دوران دنیا اور سکھوں کی نظروں سے بچ نکلیں گے۔

یہاں پر سکھ برادری نے البرٹا کی کناناسکی ہائی وے پر احتجاجی استقبالیہ دے کر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا پرتپاک استقبال کا خواب چکنا چور کر دیا۔

مزید پڑھیں:سکھ کمیونٹی کا لندن میں بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کی آمد پر شدید احتجاج

یہاں پر سکھ کمیونٹی کے رہنماؤں نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کینیڈا جی 7 کے رہنماؤں کی میزبانی کر رہا ہے جبکہ مودی سرکار قاتل حکومت ہے، کینیڈا میں سکھ کمیونٹی نے برہمی کا اظہار کیا کہ مودی کو مدعو کرنا درست نہیں ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *