بھارتی مسافر طیارے میں بم کی اطلاع، ہنگامی لینڈنگ

بھارتی مسافر طیارے میں بم کی اطلاع، ہنگامی لینڈنگ

مسقط سے دہلی جانے والی انڈیگو ایئر لائن کی پرواز کو بم کی دھمکی موصول ہونے کے بعد بھارتی شہر ناگپور میں ہنگامی طور پر اتار لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ پرواز بھارت کے شہر کوچی سے دہلی کے لیے روانہ ہوئی تھی، جہاں اس کا مختصر قیام تھا۔ پرواز بھارتی وقت کے مطابق صبح 9 بجکر 31 منٹ پر روانہ ہوئی، جس میں 157 مسافر اور 6 عملے کے افراد سوار تھے۔

کوچین انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹڈ (CIAL) کے مطابق بم کی دھمکی ایئرپورٹ کے آفیشل ای میل ایڈریس پر موصول ہوئی، جس کے بعد بم تھریٹ اسسمنٹ کمیٹی (BTAC) کا اجلاس طلب کیا گیا۔ کمیٹی نے اس خطرے کو “مخصوص” (specific) قرار دیا۔

یاد رہے کہ ایک ایسا ہی واقعہ پیر کے روز بھی پیش آیا تھا، جب جرمن ایئر لائن لفتھانزا کی پرواز فرینکفرٹ سے بھارتی شہر حیدرآباد جا رہی تھی۔ اس پرواز کو بھی بم کی ای میل دھمکی موصول ہوئی، جس کے بعد اسے واپس جرمنی لوٹنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی تجزیہ کار پروین ساہنی نےمودی دور کو بدترین قرار دے دیا

یہ ای میل حیدرآباد ایئرپورٹ کو بھارتی وقت کے مطابق شام 6 بجکر 1 منٹ پر موصول ہوئی تھی، جس پر اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر کے مطابق کمیٹی تشکیل دی گئی اور خطرے کا جائزہ لیا گیا۔

واضح رہے کہ یہ واقعات 12 جون کو احمد آباد میں ایئر انڈیا کی پرواز کے المناک حادثے کے بعد پیش آئے، جب طیارہ ٹیک آف کے فوراً بعد گر کر تباہ ہو گیا تھا اور اس میں کم از کم 271 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: جی 7 اجلاس میں بھارت کی سفارتی تنہائی عیاں، نریندر مودی غیر حاضر رہے

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *