ایرانی جوہری پروگرام ، تین بڑے یورپی ملک ایران کیساتھ آج مذاکرات کرینگے

ایرانی جوہری پروگرام ، تین بڑے یورپی ملک ایران کیساتھ آج مذاکرات کرینگے

 ایران کے ساتھ مذاکرات کی راہ ہموار، جوہری پراوگرام پر مذاکرات جرمنی ، فرانس اور برطانیہ کے مذاکرات آج جنیوا میں ہوں گے۔

جنیوا میں مذاکرات کے بعد ماہرین کی سطح پر اسٹرکچرڈ ڈائیلاگ ہوں گے ، جوہری معاملے پر یورپی وزرائے خارجہ، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے مذاکرات کریں گے۔

عرب میڈیا کے مطابق یورپی سفارتکاروں نے بھی الگ سے ان طے کیے گئے مذاکرات کی تصدیق کی ہے، ان سفارت کاروں کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی، فرانسیسی وزیر خارجہ جین نوئل بیروٹ اور جرمن وزیر خارجہ جان ویڈیفل کے علاوہ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کاجا کیلاس بھی مذاکرات میں شریک ہوں گی۔

ان مذاکرات میں جوہری پروگرام کے ساتھ جنگ بندی پر بھی بات ہوگی ، ان مذاکرات کا ایک مشکل وقت میں ہونا خوش آئند سمجھا جا رہا ہے،  متوقع مذاکرات کی سفارتی ذرائع نے بھی تصدیق کر دی ہے۔

یورپی ممالک نے ایرانی جوہری تنصیبات پر اسرائیلی بمباری کے علاوہ صدرٹرمپ کی طرف سے جنگ میں شامل ہونے کی دھمکی کے ماحول میں کشیدگی کم کرنے پر زور دیتے ہوئے مذاکرات کی طرف پیش قدمی کو ترجیح دی ہے۔

اسرائیل ایران جنگ پراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بھی آج ہوگا ، او آئی سی کا اہم اجلاس ہفتے کو استنبول میں ہوگا، اجلاس میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی شرکت متوقع ہے، اجلاس سے ترک صدر بھی خطاب کریں گے۔

ایران کی اسرائیل پر تازہ بمباری،فوج کے کمانڈ، انٹیلی جنس ہیڈ کوارٹرز کو نشانہ بنایا

ایران نے آپریشن وعدہ صادق سوم کے تحت اسرائیل پر تازہ بمباری کی، فوج کے کمانڈ اور انٹیلی جنس ہیڈ کوارٹرز کو نشانہ بنایا گیا۔

ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی فوج کے یونٹ82 ہنڈرڈ کو شدید نقصان پہنچا، گزشتہ روز ایران نے اسرائیل پر سب سے بڑا حملہ کیا، ایرانی بیلسٹک میزائل نے جنوبی اسرائیل میں واقع سورو کا ہسپتال کو نشانہ بنایا،130 سے زائد افراد زخمی،متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ایران کے نئے میزائل حملے، اسرائیلی فوج کے کمانڈ، انٹیلیجنس ہیڈکوارٹرز نشانہ

ایرانی فوج کاکہنا ہے اہداف پر حملے جاری رہیں گے، صیہونیوں پر جہنم کے دروازے کھول دیئے، ایرانی حملوں میں اب تک 27 اسرائیلی ہلاک، 600 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

پاسداران انقلاب نے ایرانی صوبے لورستان میں ایک اور اسرائیلی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *