اوپن مارکیٹ میں آٹے کی قلت نے خطرے کی گھنٹی بجا دی،قیمتوں میں بڑا اضافہ

اوپن مارکیٹ میں آٹے کی قلت نے خطرے کی گھنٹی بجا دی،قیمتوں میں بڑا اضافہ

پنجاب میں اوپن مارکیٹ کے اندر سرکاری آٹے کی قلت سنگین صورت اختیار کرتی جا رہی ہے جس کے باعث عام شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں اور مہنگے داموں آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق مختلف شہروں میں آٹے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ 10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 910 روپے سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 20 کلوگرام آٹے کا تھیلا 1810 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح 15 کلو آٹے کا تھیلا 1450 روپے میں دستیاب ہے جو عام صارفین کے لیے ایک بڑا مالی بوجھ بن گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نجی فلور ملز کے تیار کردہ 5 کلوگرام آٹے کے تھیلے کی قیمت بھی 770 سے 830 روپے تک جا پہنچی ہے جس سے چھوٹے اور متوسط طبقے کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی مجموعی صحت کیسی ؟ میڈیکل بورڈ کی جامع رپورٹ حکام کو ارسال

شہریوں کا کہنا ہے کہ آٹے کی مسلسل بڑھتی قیمتوں اور مارکیٹ میں قلت کے باعث گھریلو بجٹ بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔ عوام نے حکومت سے فوری طور پر ریلیف اقدامات، قیمتوں میں استحکام اور سرکاری آٹے کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب صورتحال پر شہری حلقوں میں تشویش بڑھتی جا رہی ہے جبکہ آٹے کی دستیابی اور قیمتوں میں اتار چڑھاؤ نے مہنگائی کے دباؤ کو مزید بڑھا دیا ہے۔

editor

Related Articles