وزیراعظم میاں شہبازشریف نے کہا ہے کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس ہو رہا ہے کہ امریکہ اور اسلامی جمہوریہ ایران کے درمیان تاریخی ’’اسلام آباد مفاہمت کی یادداشت‘‘ پر الیکٹرانک طور پر دستخط ہو گئے ہیں۔ یادداشت پر دونوں ممالک کے معزز صدور نے دستخط کیے ہیں اور ثالث کے طور پر میں نے بھی اس کی توثیق کی ہے۔
ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ متعلقہ حکومتوں کی اعلیٰ ترین سطح پر اس معاہدے پر دستخط تنازع کے سفارتی حل کے لیے فریقین کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ایم او یو فوری طور پر نافذ العمل ہو گا اور پہلے قدم کے طور پر اسلامی جمہوریہ ایران فوری طور پر آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھول دے گا اور امریکہ فوری طور پر بحری ناکہ بندی ختم کر دے گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ امریکا کے صدر ڈونالڈ جے ٹرمپ کو اپنی دلی مبارکباد اور مخلصانہ تعریف پیش کرتا ہوں جن کی سفارت کاری کے لیے ثابت قدمی اور پرامن حل کی ترجیح نے ایک بار پھر ایک تنازعہ کو ختم کرنے میں مدد کی ہے جو خطے اور اس سے باہر کے لیے تباہ کن نتائج کا باعث بن سکتا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ کامیابی میں ان کی انمول شراکت کے لیےمیں اسلامی جمہوریہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای اور صدر مسعود پیزشکیان کو امن کے مقصد کو اپنانے میں ان کی حکمت، دور اندیشی اور مدبرانہ صلاحیتوں کے لیے اپنے گہرے احترام اور قدردانی کا اظہار کرتا ہوں۔ میں امریکا کی مذاکراتی ٹیم کی لگن اور انتھک کوششوں کی بھی ستائش کرتا ہوں بشمول نائب صدر جے ڈی وینس ، وٹکوف ، جرڈ کشنزجنہوں نے اہم کردار ادا کیا۔
I am honoured to announce that the historic ‘Islamabad Memorandum of Understanding’ has been electronically signed today between the United States of America and the Islamic Republic of Iran. The Memorandum has been signed by honourable Presidents of both the countries and also…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) June 18, 2026

