صرف 10 سینٹی میٹر کا جانور، قدرت کا انوکھا شاہکار

صرف 10 سینٹی میٹر کا جانور، قدرت کا انوکھا شاہکار

قدرت نے دنیا میں ایسے کئی حیرت انگیز جاندار پیدا کیے ہیں جو اپنی منفرد خصوصیات کے باعث سب کی توجہ حاصل کر لیتے ہیں۔ انہی میں سے ایک ’’پنک فیری آرمڈیلو‘‘ ہے، جو دنیا کی آرمڈیلو کی سب سے چھوٹی نسل سمجھی جاتی ہے۔

یہ نایاب جانور جنوبی امریکا کے ملک ارجنٹائن کے ریتیلے میدانوں اور صحرائی علاقوں میں پایا جاتا ہے۔ اس کا سب سے نمایاں پہلو اس کا ہلکا گلابی رنگ کا خول ہے، جو اسے دوسرے جانوروں سے منفرد بناتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :کوا بھی دوستی نبھاتا ہے؟ حیران کن واقعہ سامنے آگیا

پنک فیری آرمڈیلو زیادہ تر وقت زمین کے اندر گزارتا ہے۔ یہ اپنی مضبوط پنجوں کی مدد سے نرم مٹی میں سرنگیں بناتا ہے اور وہاں چیونٹیوں، کیڑوں کے لاروے، کیچوؤں اور دیگر چھوٹے جانداروں کو خوراک کے طور پر استعمال کرتا ہے۔

اس کا منفرد گلابی خول زیر زمین رہتے ہوئے اسے تحفظ فراہم کرتا ہے، تاہم اس کی خفیہ زندگی کے باعث اسے جنگل میں دیکھنا انتہائی مشکل ہے۔ بہت کم لوگوں کو قدرتی ماحول میں اس نایاب مخلوق کو دیکھنے کا موقع ملا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :قدرت کا کمال، صدیوں پرانے درخت نے انسانی شکل اختیار کر لی

دلچسپ بات یہ ہے کہ پنک فیری آرمڈیلو کی لمبائی صرف 10 سے 15 سینٹی میٹر یعنی تقریباً 4 سے 6 انچ ہوتی ہے، جس کی وجہ سے یہ دنیا کا سب سے چھوٹا آرمڈیلو کہلاتا ہے۔

قدرت کا یہ ننھا شاہکار اپنی منفرد شکل اور نایاب موجودگی کے باعث ماہرینِ حیوانات اور فطرت سے محبت کرنے والوں کے لیے خاص دلچسپی کا باعث ہے۔

editor

Related Articles