آزاد فیکٹ چیک! ایران پر حملے میں پاکستان کی فضائی حدود استعمال نہیں ہوئی،نہ ہی پاکستان نے کوئی معاونت کی ، سینئر صحافی اظہر جاوید

آزاد فیکٹ چیک!   ایران پر حملے میں پاکستان کی فضائی حدود استعمال نہیں ہوئی،نہ ہی پاکستان نے کوئی معاونت کی ، سینئر صحافی اظہر جاوید

 ایران اور اسرائیل کی جنگ میں آخر کار امریکہ بھی کود پڑا اور امریکہ کی طرف سے ایران کی تین جوہری تنصیات پر بمباری کی گئی جس کے بعد یہ دعوی کیا گیا کہ ایران کا ایٹمی پروگرام تباہ کردیا گیا ہے ۔

ایران پر اسرائیلی حملے کے بعد  اب امریکہ نے  تین جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا ہےجو انتہائی افسوناک اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے ۔

سینئر صحافی اظہر جاوید کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ اس سارے معاملے میں پاکستان نے کھل کر ایران کاساتھ دیا اور امریکہ کے ایران پر حملے کے بعد بھی پاکستان کی طرف سے بیان جاری ہوا ہے ۔

یہ خبر بھی پڑھیں :امریکا کا ایرانی تنصیبات پر حملہ، پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی خبر یں جھوٹ نکلیں

پاکستان کا شروع سے ہی یہ موقف رہا ہے کہ تمام عالمی تنازعات کو امن کے ساتھ مذاکرات کے ساتھ حل کیا جائے ،امریکہ کے ایران پر حملے میں پاکستان کی نہ ہی کوئی فضائی حدود استعمال ہوئی اور نہ ہی پاکستان نے اس میں کسی طرح کی کوئی مدد کی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے طرف سے امریکہ کو کہا گیا تھا کہ ایران کے ساتھ معاملات کو افہام وتفہیم کے ساتھ حل کیا جائےاور تنازعہ کو مزید بڑھانے سے گریز کیا جائے ۔

او آئی سی اجلاس میں بھی وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کھل کر ایران کی حمایت کی ، یہ سارا انٹرنیشنل کنفلیکٹ اب نئے دور میں داخل ہورہا ہے، تمام ممالک اپنے اپنے آپشن کا جائزہ لے رہے ہیں ۔

یہ خبربھی پڑھیں :ایران پر حملہ، امریکی سیاست میں ہلچل، سینیٹرز کا ٹرمپ سے وضاحت کا مطالبہ

پاکستان نے ہمیشہ اس بات پر زور دیا ہے کہ تمام معاملات کو بات چیت کے ذریعے پرامن طریقے سے حل کیا جائے ، اس سارے تنازع کے باوجود ایران اور اسرائیل کو کسی نا کسی موقع پر ضرور بیٹھ کر بات کرنی پڑے گی ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *