پاکستان جب چاہے بھارتی ڈیمز کے دروازے کھول سکتا ہے، بریگیڈیئر (ر) غضنفر علی

پاکستان جب چاہے بھارتی  ڈیمز کے دروازے کھول سکتا ہے، بریگیڈیئر (ر) غضنفر علی

اسلام آباد: بریگیڈیئر ریٹائرڈ غضنفر علی نے آزاد ڈیجیٹل پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے بھارت کوخبر دار کرتے ہوئے کہا کہ “آج بھارت کو وارن کر رہا ہوں کہ ہم یہاں بیٹھ کر بھارت کے ڈیمز کے گیٹ کھول سکتے ہیں، امیت شاہ سن لے، پانی روکنا ایکٹ آف وار ہے۔ تمہارے سارے ڈیم ہمارے ٹارگٹ پر ہیں، تمہاری چیخیں نکلیں گی۔”

انہوں نے کہا کہ 2018 میں بھی پاکستان نے واضح کیا تھا کہ ہم اپنی مرضی کا وقت اور ٹارگٹ چنیں گے، اور اس کی مثال دنیا نے ابھی نندن کی صورت میں دیکھی۔ ان کے مطابق، پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا ایک جنگی اقدام ہے، اور ایسی جارحیت کے جواب میں کیا ہو سکتا ہے، اس کی مثال ایران اور اسرائیل کے حالیہ واقعات میں واضح ہے۔

بریگیڈیئر غضنفر علی نے انکشاف کیا کہ پاکستان نے حال ہی میں بھارت پر ایک مؤثر سائبر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں پورے گریڈ اسٹیشن بند ہو گئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ “اسی طرح بھارت کے تمام ڈیمز کے گیٹ کھولنا بھی ہمارے لیے کوئی بڑا مسئلہ نہیں۔ انڈیا کے تمام ڈیمز ہمارے ٹارگٹ پر ہیں۔”

یہ بھی پڑھیں: امریکا کا ایرانی تنصیبات پر حملہ، پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی خبر یں جھوٹ نکلیں

انہوں نے انکشاف کیا کہ بھارت کے نام نہاد آپریشن سندور کے موقع پر اسرائیلی وفد بھارت میں موجود تھا اور وہ جس جگہ موجود تھا پاکستان نے اسے نشانہ بنایا تھا۔

Related Articles