سولر نیٹ میٹرنگ سے متعلق پاور ڈویژن کی وضاحت آگئی

سولر نیٹ میٹرنگ سے متعلق پاور ڈویژن کی وضاحت آگئی

سولر نیٹ میٹرنگ کے حوالے سے حالیہ دنوں میں سامنے آنے والی خبروں پر پاور ڈویژن نے باضابطہ وضاحت جاری کرتے ہوئے مختلف ابہامات کو دور کرنے کی کوشش کی ہے۔

ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق نیپرا لائسنس کو وفاقی حکومت کے براہِ راست احکامات سے منسلک کرنا درست تاثر نہیں ہے ، لائسنسنگ کا عمل مکمل طور پر نیپرا کے اپنے طے شدہ قواعد و ضوابط کے تحت ہوتا ہے ، نیپرا لائسنس حصول کیلئے ریگولیشنز موجود ہیں جن کا تعلق براہِ راست ریگولیٹر سے ہے اور تمام بجلی تقسیم کار کمپنیاں ان ریگولیشنز پر عمل درآمد کی پابند ہوتی ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ وفاق اور وزارت توانائی یا پاور ڈویژن کی جانب سے لائسنس شرط سے متعلق وضاحت ضروری ہے وفاقی حکومت کے احکامات کو لائسنسنگ کے عمل سے منسوب کرنا حقائق کے منافی ہے۔

دوسری جانب پنجاب میں وزیراعلیٰ مریم نواز کی جانب سے متعارف کروائی گئی مفت سولر پینل اسکیم میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

حکومتی اعلان کے مطابق اس اسکیم کے لیے درخواستوں کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے، جس کے بعد اب شہری دسمبر تک اپنی درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :اسمارٹ میٹرز لازمی ؟ بجلی صارفین کیلئے اہم خبر آگئی

حکام کے مطابق اس اسکیم سے وہ گھریلو صارفین فائدہ اٹھا سکیں گے جو ماہانہ 200 یونٹس تک بجلی استعمال کرتے ہیں۔ اس میں لائف لائن صارفین سمیت دیگر متعلقہ کیٹیگریز بھی شامل ہیں ، مزید برآں، وہ صارفین جن کا بجلی کا بوجھ 2 کلو واٹ تک ہے، وہ بھی اس سہولت کے اہل قرار دیے گئے ہیں۔

رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنانے کے لیے شہریوں کو سرکاری ویب پورٹل کے ذریعے درخواست دینے کی سہولت فراہم کی گئی ہے، اس کے علاوہ بجلی کے بل کے ریفرنس نمبر اور قومی شناختی کارڈ نمبر کے ذریعے بھی رجسٹریشن ممکن بنائی گئی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد اس اسکیم سے فائدہ اٹھا سکیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *