وزیراعظم کا دنیا بھر میں بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کرنے پر سفارتی وفد کو خراج تحسین

وزیراعظم کا دنیا بھر میں بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کرنے پر سفارتی وفد کو خراج تحسین

وزیراعظم شہباز شریف نے دنیا بھر میں بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کرنے پر سفارتی وفد کو خراج تحسین پیش کیا اور عشائیہ دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے ملاقات کی۔ ملاقات میں بلاول بھٹو نے وزیراعظم کو سفارتی وفد کی امریکا اور یورپ میں ملاقاتوں پر بریفنگ دی۔

وزیرِ اعظم نے  بھارتی پروپیگنڈا دنیا میں بے نقاب کرنے پر وفد کو خراج تحسین پیش کیا اور وفد کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر پاکستان کے مؤقف کی بہترین ترجمانی پر آپ سب کو مبارکباد دیتا ہوں، آپ نے پاکستان کا مقدمہ قومی جذبے سے لڑا اور کامیاب ہو کر واپس آئے۔

جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 11 دہشتگرد ہلاک، میجر معیز سمیت 2 شہید

ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کی قیادت میں وفد نے امریکا، برطانیہ اور یورپ میں پاکستانی مؤقف کی ترجمانی کی اور بلاول بھٹو نے نہایت احسن طریقے سے پاکستان کے مؤقف کو بیان کیا۔

وفد نے پہلگام سے لے کر سندھ طاس معاہدے تک کے واقعات کو درست تناظر میں پیش کیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *