وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے فتنتہ الہندوستان کے خوارج دہشتگردوں کے خلاف جنگ جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فتنہ فساد پھیلانے والوں کے خلاف میجر معیز اور لانس نائیک جبران جیسے سپوتوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔
جمعرات کو وفاقی کابینہ کے اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ جنوبی وزیرستان میں فتنۃ الہندوستان خوارج دہشتگردوں کے خلاف حالیہ کارروائی میں میجر معیز اور لانس نائک جبران نے جامِ شہادت نوش کیا۔
وزیراعظم نے میجر معیز اور لانس نائیک جبران کی بہادری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے دونوں سپوتوں نے فتنہ و فساد پھیلانے والوں کے خلاف بہادری سے لڑائی کی۔ انہوں نے کہا کہ اس فتنے کے خلاف یہ جنگ جاری ہے اور ان شا اللہ ہم ہی اس جنگ میں کامیاب ہوں گے۔
انہوں نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران کا کہا کہ ان عظیم قربانیوں کے اعتراف میں میں سردار یوسف سے دعا کی گزارش کرتا ہوں، اجلاس میں تمام وزرا، مشیروں، معاونین اور حکومتی افسران نے شرکت کی جس پر وزیراعظم نے ان کا شکریہ ادا کیا۔