بھارت جنگی جنون میں مبتلا، آنے والے بجٹ میں دفاعی بجٹ کیلئے بھاری رقم مختص کر دی۔
معروف تجزیہ نگار سجاد بھٹی نے کہا ہے کہ بھارت جو جنگی جنون میں مبتلا ہے وہ کر کیا رہا ہے، بھارت کا دفاعی بجٹ 2013 میں 41 بلین ڈالر تھا اور 2013 سے ہی مودی حکومت آتی ہے جو 2017 تک رہتی ہے پھر 2017 سے 2025 تک مودی حکومت ہی ہے۔
مودی نے اپنے بارہ سالہ دور حکومت میں د فاعی بجٹ میں تین گنا اضافہ کر دیا ہے، 2025 میں دفا عی بجٹ 80 بلین ڈالر ہے، اب نئے آنے والے بجٹ میں 110 بلین ڈالر پلس پر لے گئے ہیں۔
اور یہ معاملہ یہیں پر نہیں رکتا، بھارتی ذرائع کے مطابق بھارت 20 سے 25 بلین ڈالر کا ایمرجنسی وار فنڈ بھی رکھ رہا ہے یعنی ایک 110 بلین ڈالر کا د فاعی بجٹ اور ایک 20 سے 25 بلین ڈالر کا وار فنڈ۔
سجاد بھٹی نے کہا کہ یہ اس لئے رکھ رہا ہے کہ مودی کو کیونکہ بدلہ لینا ہے،بدلہ کس سے لینا ہے، اس نے بدلہ پاکستان سے لینا ہے، بدلہ چائنا سے لینا ہے۔