سوشل میڈیا پلیٹ فارمز فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کے صارفین خبردار

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کے صارفین خبردار

ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے اپنے زیرِ انتظام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کے صارفین کے لیے نئے ماہانہ ادائیگی والے ورژنز متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کمپنی ان تمام سروسز کے معاون یا اضافی سہولیات والے ورژن پیش کرے گی، جن میں صارفین کو کچھ اضافی سہولتیں حاصل کرنے کے لیے ماہانہ فیس ادا کرنا ہوگی۔

فیس بک اور انسٹاگرام کے لیے مجوزہ ماہانہ فیس تقریباً 3.99 ڈالر جبکہ واٹس ایپ کے لیے الگ سے تقریباً 2.99 ڈالر ماہانہ وصول کیے جانے کا امکان ہے، ہر سروس کی فیس الگ الگ ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں :آپ کا واٹس ایپ اکاؤنٹ بند ہوسکتا ہے؟ پی ٹی اے نے خبردار کردیا

ابتدائی مرحلے میں یہ اضافی سہولتیں محدود نوعیت کی ہوں گی، تاہم کمپنی کا کہنا ہے کہ مستقبل میں ان میں مزید اضافہ کیا جا سکتا ہے اور نئی سہولتیں بھی شامل کی جا سکتی ہیں۔

انسٹاگرام کے مجوزہ اضافی ورژن میں صارفین کو یہ معلومات دیکھنے کی سہولت مل سکتی ہے کہ ان کی کہانی کو کتنی بار دوبارہ دیکھا گیا ہے، تاہم یہ معلوم نہیں ہوگا کہ کس صارف نے دیکھا۔

اس کے علاوہ کہانیوں کو 24 گھنٹے سے زیادہ وقت تک برقرار رکھنے، مخصوص کہانی کو نمایاں کرنے اور کچھ افراد کے لیے خفیہ انداز میں دیکھنے جیسی سہولتوں کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے،کمپنی کی جانب سے اس فیصلے کو آمدنی بڑھانے اور صارفین کو زیادہ سہولتیں فراہم کرنے کی حکمتِ عملی قرار دیا جا رہا ہے۔

editor

Related Articles