ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ سیاسی معاملات سیاستدان خود طے کریں برائے مہربانی فوج کوسیاست میں ملوث نہ کیا جائے ۔
ہم اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں پر توجہ دیتے ہیں ،ہماری وابستگی پاکستانیوں کے تحفظ سے ہے ،پاکستانی فوج حکومت کے احکامات پر عمل کرتے ہیں ۔سیاسی عدم استحکام پر فوج کا نام کیوں آتا ہے ؟ جو بھی حکومت ہوتی ہے وہی اس وقت کی ریاست ہوتی ہے ،ہم اپنا کام کرتے ہیں ۔
معرکہ حق آیا تو کیا فوج نے اپنا کام نہیں کیا ،ہم اندرونی اور قومی سطح پر چٹان کی طرح مضبوط ہیں ،فوج کے پی اور بلوچستان میں صوبائی حکومت کے احکامات پر تعینات ہے ۔
یہ خبر بھی پڑھیں :خطے میں دہشتگردی کاسب سے بڑا سرپرست بھارت ہے،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر