خیبر پختونخوا حکومت نے دریائے سوات سے پتھروں کی نکاسی اور دیگر ہر طرح کی مائننگ پر پابندی عائد کر دی ہے، اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کو تمام ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
’کےپی‘ حکومت کی جانب سے ہفتہ کے روز جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دریائے سوات سے اور اس کےکناروں پرکسی بھی طرح کی مائننگ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اتوار کی صبح سے تجاوزات کے خلاف آپریشن بھی شروع کیا جا رہا ہے، اس حوالے سے ایک ماہ پہلے بھی ایک آپریشن کیا گیا تھا تاہم اب کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔