کروم صارفین ہوشیار! گوگل کی بڑی سکیورٹی اپ ڈیٹ

کروم صارفین ہوشیار! گوگل کی بڑی سکیورٹی اپ ڈیٹ

گوگل نے اپنے مقبول ویب براؤزر گوگل کروم کے لیے ایک نئی اپ ڈیٹ جاری کر دی ہے، جس کا مقصد اہم سکیورٹی خامیوں کو ختم کرنا ہے۔

کمپنی کے مطابق اس تازہ ورژن میں تقریباً 30 سکیورٹی کمزوریاں دور کی گئی ہیں جن میں سے 4 کو انتہائی خطرناک قرار دیا گیا تھا۔ یہ تمام خامیاں گوگل کی اپنی سکیورٹی ٹیم نے دریافت کیں اور ان کا تعلق سسٹم کے مختلف حصوں سے تھا، جو صارفین کے لیے ممکنہ خطرہ بن سکتی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں :گوگل کا بڑا قدم، یوٹیوب سرچ اب اے آئی کے ساتھ مزید اسمارٹ

یہ بات بھی قابلِ غور ہے کہ دنیا بھر میں تقریباً 50 سے 60 فیصد انٹرنیٹ صارفین براؤزنگ کے لیے گوگل کروم کا استعمال کرتے ہیں، اس لیے اس میں موجود سکیورٹی مسائل بڑے پیمانے پر اثر انداز ہو سکتے تھے۔

عام طور پر براؤزر خودکار طریقے سے اپ ڈیٹ ہو جاتا ہے، لیکن اگر آپ خود چیک کرنا چاہیں تو سیٹنگز میں جا کر ورژن کی معلومات دیکھ سکتے ہیں۔ اگر نئی اپ ڈیٹ دستیاب ہو تو وہ خود بخود ڈاؤن لوڈ ہونا شروع ہو جائے گی۔

editor

Related Articles