گوگل کا بڑا قدم، یوٹیوب سرچ اب اے آئی کے ساتھ مزید اسمارٹ

گوگل کا بڑا قدم، یوٹیوب سرچ اب اے آئی کے ساتھ مزید اسمارٹ

یوٹیوب کے لیے ایک نیا اے آئی فیچر متعارف کرا دیا گیاہے جسے’’آسک یوٹیوب‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ فیچر فی الحال آزمائشی مرحلے میں ہے اور 8 جون تک امریکا میں 18 سال یا اس سے زائد عمر کے یوٹیوب پریمیئم صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔

استعمال کیسے کیا جائے

صارفین کو سب سے پہلے اپنے اکاؤنٹ سیٹنگز میں جا کر اس فیچر کو آن کرنا ہوگا۔ ایکٹیویٹ ہونے کے بعد سرچ بار میں ’’آسکیوٹیوب ‘‘کا نیا بٹن نظر آئے گا۔یہ ٹول صارفین کو مختلف سوالات کے لیے تجاویز دیتا ہے، جبکہ وہ خود بھی تفصیلی سوال لکھ سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر اگر کوئی صارف تین دن کے روڈ ٹرپ کا پلان پوچھے تو یہ فیچر مکمل گائیڈ فراہم کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :گوگل کی انٹرنیٹ کے بغیر چلنے والی نئی ڈکٹیشن ایپ لانچ

ویڈیو کے ساتھ تحریری جواب بھی

ٹیسٹنگ کے دوران ’’آپلو11مون لینڈنگ کی مختصر تاریخ‘‘جیسے سوال پر اس فیچر نے مکمل خلاصہ، متعلقہ ویڈیوز اور مخصوص ٹائم اسٹیمپس کے ساتھ نتائج دیے۔صارفین مزید سوالات بھی پوچھ سکتے ہیں اور اسی موضوع پر مزید معلومات حاصل کر سکتے ہیں تاہم کچھ کیسز میں یہ صرف روایتی یوٹیوب سرچ کی طرح ویڈیوز کی فہرست بھی دکھاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :میٹا اور مائیکروسافٹ میں بڑی چھانٹی کی تیاری، ہزاروں ملازمتیں متاثر ہونے کا خدشہ

رپورٹس کے مطابق بعض سوالات کے جواب میں غلط معلومات بھی سامنے آئیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اے آئی فیچرز ابھی مکمل طور پر قابلِ اعتماد نہیں ہوئے۔یہ فیچر فی الحال محدود صارفین کے لیے ہے لیکن کامیاب ٹیسٹنگ کے بعد اسے دنیا بھر کے صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔

editor

Related Articles