پاکستان کا دنیا میں اہم کردار، یقین ہے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کاوشیں خطے میں پائیدار امن کا باعث بنیں گی، وزیراعظم

پاکستان کا دنیا میں اہم کردار، یقین ہے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کاوشیں خطے میں پائیدار امن کا باعث بنیں گی، وزیراعظم

وزیرعظم شہبازشریف نے کہا ہے وہ پاکستان نے دنیا میں امن کیلیے اہم کردار ادا کیا انہیں یقین ہے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کاوشیں خطے میں پائیدار امن کا باعث بنیں گی  ۔ 

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں چھٹی بین الاقوامی پیغام اسلام کانفرنس  سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ علما کونسل کانفرنس کا انعقاد ایسے موقع پر ہورہاہے جب دنیا میں نئی تاریخ رقم ہوئی، اسلام امن کا دین ہے، جو بھی مسائل ہیں ان کا حل نکالیں گے، ایران اور امریکا کی قیادت کے شکر گزار ہیں، امریکا اور ایران کی قیادت ہماری دعوت پر اسلام آباد آئی۔

وزیراعظم نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان 1979 کے بعد پہلی بار براہ راست مذاکرات ہوئے،  یقین ہے کہ  ایران امریکا بات چیت دیر پا امن میں بدلے گی اور مزید جانیں ضائع ہونے سے بچ جائینگی ۔

انہوں نے کہا کہ  خصوصی طور پر فیلڈ مارشل عاصم منیرکا مشکور ہوں ،انہوں نے فریقین کو مذاکرات کی میز پر بٹھا دیا، انہوں نے شبانہ روز جنگ بندی کی کوشش کی اور تاریخ ان کی ان کاوشوں کو تاریخ کے سنہری حروف میں یاد رکھے گی ۔

 وزیر اعظم شہاز شریف نے کہا کہ پائیدار امن سے خطے میں اخلاص اور محبت سے معاملات آگے بڑھیں گے ، امن کے قیام سے خطے میں خوشحالی آئیگی اور بیروزگاری کا خاتمہ ہوگا ۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ حالیہ بحران کے دوران فرقے اور مسلک سے قطع نظر پوری قوم سیسہ پلائی دیوار تھی، پاکستان کا یہ کردار آئندہ بھی جاری رہے گا، علمائے کرام اس موقع کو غنیمت جانتے ہوئے امت میں اتفاق و اتحاد پیدا کریں ۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح پاکستان کے معرض وجود میں آنے پر پوری قوم یکجا تھی اسی طرح خطے میں امن کے لیے بھی قوم متفق ہے، پاکستان امن کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا، علمائے کرام امت میں اتحاد اور یگانگت کے فروغ میں اپنا کردار ادا کریں۔

دوران خطاب سعودی عرب کے سفیر کے سامنے عربی زبان میں تقریر کر کے وزیارعظم شہبازشریف نے سب کو حیران کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ حرمین شریفین کا دفاع اپنی جان سے بھی زیادہ عزیز ہے، سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ حرمین شریفین دفاع کے عزم کی تجدید ہے۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ امت کو تقسیم کرنے والے اور دہشت گردی میں ملوث عناصر مسلمان کہلانے کے حق دار نہیں، فلسطین اور کشمیر پر پاکستان اپنے اصولی مؤقف کی تجدید کرتا ہے، آزادی اور قانونی حق ملنے تک پاکستان مظلوم کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پشاور سے کراچی تک پوری قوم یکجان ہے، پیغمبرِ اسلام ﷺ کی حیاتِ طیبہ ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے۔

editor

Related Articles