پنجاب کے وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ پنجاب میں تعلیمی ادارے کے نصاب کو تبدیل کیا جارہا ہے اس سلسلے میں متعلقہ ادارے کام کر رہے ہیں ۔نصاب کی تبدیلی مختلف مراحل میں ہوگی ۔ پہلے مرحلے میں پہلی کلاس سے پانچویں کلاس کا سلیبس تبدیل کیا جائیگا ۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں پانچویں سے آٹھویں اور تیسرے مرحلے میں میٹرک تک سلیبس میں تبدیلی کی جائیگی اور اس کے بعد انٹرمیڈیٹ کا سلیبس بدلا جائیگا جس کا مقصد تعلیمی نظام کو جدید تقاضوں کے مطابق بنانا ہے۔
وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات نے واضح کیا ہے کہ نیا نصاب طلبہ پر بوجھ کم کرنے اور رٹّا سسٹم ختم کرنے کیلئے ترتیب دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ نصاب میں غیر ضروری مواد زیادہ ہے جسے کم کر کے اسے زیادہ سادہ اور مفہوم پر مبنی بنایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:دکانیں اور مارکیٹس اب کتنے بجے بند ہوں گی؟ نئے اوقات کار جاری،نوٹفکیشن پر سختی سے عملدرآمد کا فیصلہ
مزید یہ کہ نئی پالیسی کے تحت تعلیم کو صرف یاد کرنے کے بجائے سمجھ ، تنقیدی سوچ کی طرف منتقل کیا جائے گا۔ ابتدائی جماعتوں (اول تا پنجم) میں خاص طور پر نصاب کو مختصر اور مؤثر بنانے پر کام جاری ہے تاکہ طلبہ بنیادی تصورات بہتر انداز میں سیکھ سکیں۔

