اقوامِ متحدہ کا رکن ممالک سے اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی معطل کرنے کا مطالبہ

اقوامِ متحدہ کا رکن ممالک سے اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی معطل کرنے کا مطالبہ

اقوامِ متحدہ کے ماہرین کے ایک گروپ نے رکن ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی فوری طور پر معطل کر دیں۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوامِ متحدہ کے 19 ماہرین نے 8 اپریل کو لبنان پر اسرائیلی بمباری کو اقوامِ متحدہ کے چارٹر کی واضح خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے رکن ممالک سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی کو فوری طور پر معطل کرنے کی اپیل کی ہے۔

 رپورٹس کے مطابق 19 ماہرین میں انسانی حقوق سے تعلق رکھنے والے مختلف شعبوں کے خصوصی نمائندے اور آزاد ماہرین شامل ہیں،  ماہرین نے 8 اپریل کو لبنان پر اسرائیلی حملوں کی تباہ کن لہر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان حملوں میں لبنانی حکام کے مطابق 350 سے زائد افراد مارے گئے، جن میں 30 بچے بھی شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں :لبنان پر اسرائیلی حملے جاری ، طبی عملے کے 4 ارکان سمیت 21 افراد شہید

انہوں نے کہا کہ یہ دفاعِ نفس نہیں بلکہ اقوامِ متحدہ کے چارٹر کی صریح خلاف ورزی، امن کی دانستہ تباہی اور کثیر الجہتی نظام اور اقوامِ متحدہ پر مبنی عالمی نظم پر حملہ ہے۔

اقوامِ متحدہ کے ماہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل لبنان میں تمام فوجی کارروائیاں فوری طور پر بند کرے اور رکن ممالک سے کہا ہے کہ جب تک بین الاقوامی انسانی قوانین اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے شواہد موجود ہیں، اسرائیل کو اسلحے کی ترسیل روک دی جائے۔

اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کونسل کے مطابق ماہرین نے یہ بھی کہا ہے کہ شہری آبادی کی جبری نقل مکانی انسانیت کے خلاف جرم کے زمرے میں آتی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *