بھارتی ریاست منی پور میں فائرنگ، 60چار افراد جاں بحق

بھارتی ریاست منی پور میں فائرنگ، 60چار افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: بھارتی ریاست منی پور کے ضلع چوراچاند پور میں نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے کم از کم چار افراد جاں بحق ہو گئے، جن میں ایک 60 سالہ خاتون بھی شامل ہے۔ واقعہ نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے، جب کہ مقامی پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

حکام کے مطابق، فائرنگ کی یہ واردات اس وقت پیش آئی جب نامعلوم افراد نے اچانک اندھا دھند گولیاں چلائیں، جس کے نتیجے میں چار افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت اور حملہ آوروں کی تلاش کے لیے پولیس کارروائی جاری ہے۔

اس واقعے کے تناظر میں سکیورٹی فورسز کو الرٹ کر دیا گیا ہے، جب کہ علاقے میں کشیدگی پائی جا رہی ہے۔

مزید تفصیلات شامل کی جارہی ہیں۔۔۔۔۔۔!!

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *