ویب ڈیسک۔ شیوسینا کے رہنما سنجے راوت نے وزیرِ اعظم نریندر مودی کی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا عالمی سطح پر بڑھتا ہوا اثر بھارت کی خارجہ پالیسی کی مکمل ناکامی کو ظاہر کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب سے مودی، جے شنکر اور امیت شاہ آئے ہیں، ہم کچھ بھی ثابت نہیں کر سکے، اور آج پاکستان کو اقوامِ متحدہ میں ایک اہم عہدہ دے دیا گیا ہے۔ یہاں تک کہ پاکستانی آرمی چیف کو وائٹ ہاؤس میں عشائیے پر مدعو کیا گیا ہے۔
آزاد ریسرچ کے مطابق آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد بھارت کی خارجہ پالیسی کی مکمل ناکام ہوچکی ہے۔ ریسرچ کے مابق یہ ناکامی اتنی شرمناک اور گہری ہے کہ اب شیوسینا جیسی روایتی طور پر دائیں بازو کی جماعتیں بھی مودی حکومت کا مذاق اڑانے لگی ہیں۔
یہ بھی پرھیں: مودی سرکار نے آپریشن سندور کا سودا کیا، کانگریس خاتون رہنما برس پڑیں
ریسرچ کے مطابق، یہ سوال اُٹھایا جا رہا ہے کہ ایک ایسا وزیرِ اعظم جو مسلسل غیر ملکی دوروں میں مصروف رہتا ہے، وہ بنیادی سفارتی کامیابیاں بھی کیوں حاصل نہیں کر پا رہا؟
رپورٹ مزید کہتی ہے کہ پاکستان کا بڑھتا ہوا عالمی مقام مودی حکومت کے تکبر، پروپیگنڈے اور خودپسندی پر زوردار طمانچہ ہے۔ یہی حکومت، جس نے خود کو قوم پرستی کی چادر میں لپیٹا ہوا تھا، چند ہی لمحوں میں 7 اور 10 مئی کی رات کو پاکستانی فضائیہ کے ہاتھوں بے نقاب ہو گئی۔
یہ صورت حال مودی سرکار کی عالمی ساکھ پر ایک سنگین سوالیہ نشان ہے، جہاں نہ صرف عالمی سطح پر تنہائی کا سامنا ہے بلکہ اندرونی حلقوں سے بھی سخت تنقید سامنے آ رہی ہے۔