مائیکروسافٹ پاکستان سے اپنا کاروبار نہیں سمیٹ رہی، آزاد فیکٹ چیک نے بھارت کا جھوٹ پر مبنی پروپیگنڈہ بے نقاب کردیا۔
آزاد اردو نے وزارت آئی ٹی کے ایک اعلیٰ عہدیدار سے بات کی جنہوں نے تصدیق کی کہ مائیکروسافٹ پاکستان میں اپنا لائژن آفس بند کر رہا ہے لیکن یہ قدم کسی مقامی مسئلے کی وجہ سے نہیں بلکہ کمپنی کی عالمی سطح پر تنظیمِ نو (restructuring) حکمت عملی کا حصہ ہے۔مائیکروسافٹ پاکستان میں اپنی سرگرمیاں مکمل طور پر بند نہیں کر رہی بلکہ مقامی سرٹیفائیڈ پارٹنرز کے ذریعے اپنی سروسز جاری رکھے گا۔
وزارت کے اعلیٰ عہدیدار نے آزاد اردو کو بتایا کہ یہ اقدام مائیکروسافٹ کی دنیا بھر میں اپنے کاروباری ماڈل کی تبدیلی کا حصہ ہے جس میں وہ روایتی سافٹ ویئر سیلز سے کلاؤڈ بیسڈ اور پارٹنر لیڈ ماڈل کی طرف جا رہے ہیں۔ یہ کسی مخصوص ملک سے پیچھے ہٹنے کی پالیسی نہیں بلکہ ایک عالمی تبدیلی ہے۔
مائیکروسافٹ پہلے ہی گزشتہ کچھ برسوں میں پاکستان کے لیے اپنے لائسنسنگ اور کنٹریکٹ سے متعلق امور آئرلینڈ کے یورپی دفتر منتقل کر چکا ہے۔
اب پاکستان میں مائیکروسافٹ کی سروسز اور سپورٹ کمپنی کے سرٹیفائیڈ پارٹنرز کے ذریعے فراہم کی جاتی ہیں، اور یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔
سوشل میڈیا پر چلنے والی یہ خبریں کہ مائیکروسافٹ پاکستان سے مکمل طور پر جا رہا ہے، غلط اور گمراہ کن ہیں۔ ایک بھارتی ہینڈل سے بھی ایسی گمراہ کن پوسٹ کی گئی ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔
Azaad Fact Check has debunked fake news spread by an India-based X handle claiming Microsoft is leaving Pakistan. Microsoft employs only five people in Pakistan and relies on certified partners, who will continue operations. In contrast, Microsoft employs approximately 18,000… https://t.co/ENgDqGVCXU pic.twitter.com/ess6sBiwWa
— Azaad Fact Check (@azaadfactcheck) July 4, 2025

