رائٹرز کا ایکس اکائونٹ بھارت میں بلاک کردیا گیا

رائٹرز کا ایکس اکائونٹ بھارت میں بلاک کردیا گیا

بھارت میں مودی سرکار نے آزادی صحافت کے خلاف ایک اور قدم اٹھاتے ہوئے عالمی شہرت یافتہ خبر رساں ادارے رائٹرز کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر موجود اکاؤنٹ بھارت میں بلاک کر دیا ہے۔

صارفین جب رائٹرز کا آفیشل اکاؤنٹ   کھولنے کی کوشش کرتے ہیں تو ایک پیغام سامنے آتا ہے یہ اکاؤنٹ بھارت میں  بلاک کر دیا گیا ہے۔
“یہ مبہم الفاظ دراصل حکومتی سنسرشپ کے پردے میں سچ کو چھپانے کی ایک اور کوشش ہے۔بھارتی حکومت کی جانب سے کوئی واضح وجہ یا قانونی جواز پیش نہیں کیا گیا، جس سے ظاہر ہوتا ہےکہ یہ اقدام آزادیِ اظہار اور تنقیدی صحافت کو دبانے کے وسیع تر ایجنڈے کا حصہ ہے

مودی حکومت پر پہلے ہی متعدد بین الاقوامی تنظیمیں صحافتی اداروں، کارکنان  اور اقلیتوں کے خلاف سخت گیر پالیسیوں کا الزام لگا چکی ہیں  رائٹرز جیسا غیر جانب دار ادارہ بھی اب بھارت میں

 ناقابلِ برداشت” قرار پایا ہے  کیونکہ وہ حکومتی بیانیے سے ہٹ کر حقائق رپورٹ کرتا ہے۔
یہ پہلا موقع نہیں کہ بھارت میں سچ بولنے والوں کی آواز دبائی گئی ہو۔ اس سے قبل بی بی سی، الجزیرہ اور دیگر ادارے بھی حکومتی عتاب کا نشانہ بن چکے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *