امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھلی ہے ، جہازوں کی آمد ورفت جاری ہے ، ایران آبنائے ہرمز کے حوالے سے بہت اچھا کام کر رہا ہے
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ہم مذاکرات کر رہے ہیں دیکھیں گے معاملات آگے کیسے چلتے ہیں ، ایران معاہدے پر قائم نہیں رہا تو وہی کروں گا جو مجھے کرنا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ایران کی فضائیہ ، بحریکہ اور ریڈار اور لیڈر شپ ختم ہو چکی ہے ، ایران کے ڈرون اور میزائل بھی 80 فیصد تباہ ہو چکے ہیں ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نیچے آرہی ہیں ۔ایران جب تک ہمار احترام کرتا رہے گا ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہو گا ۔
یہ بھی پڑھیں :آبنائے ہرمز میں 60 دن تک کوئی ٹول ٹیکس نہیں ہوگا، یہ ہی لگ سکتا ہے جب امریکا نافذ کرے،ٹرمپ
امریکی صدر نےکہا کہ ایران کی منجمند رقم اجناس خریدنے کے لیے استعمال کی جائے گا اور اجناس صرف امریکہ کے ذریعے ہمارے کسانوں سے خریدی جائیں گی
ڈونلڈٹرمپ نے نے برطانیہ کے مستعفی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کیر اسٹارمر مسائل پر قابو نہیں پاسکتے ، انہیں امیگریشن اور بڑھتی وارداتوں جیسے مسائل کا سامنا تھا ۔