’ایف اے اے‘ کا متوقع دورہ: پاکستان اور امریکا کے درمیان براہِ راست پروازوں کی بحالی کی امید روشن

’ایف اے اے‘ کا متوقع دورہ: پاکستان اور امریکا کے درمیان براہِ راست پروازوں کی بحالی کی امید روشن

پاکستان اور امریکا کے درمیان براہِ راست پروازوں کی بحالی کے امکانات نمایاں طور پر روشن ہو گئے ہیں، کیونکہ امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) کے حکام نے پاکستان کے دورے کے لیے منصوبہ بندی مکمل کر لی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان اورامریکا کے درمیان اہم تجارتی و معصولات معاہدہ، اہم امور پر مفاہمت مکمل

میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان ایوی ایشن کے مطابق ’ایف اے اے’ کا یہ دورہ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے ساتھ تعاون کو بحال کرنے اور فضائی سیفٹی و ریگولیٹری امور پر پیش رفت کا ایک اہم موقع ہوگا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ایف اے اے کا وفد اپنے دورے کے دوران سی اے اے ہیڈکوارٹرز کا بھی دورہ کرے گا۔

اس اہم دورے کے دوران دونوں ممالک کے حکام کے درمیان براہِ راست پروازوں کی بحالی پر تفصیلی بات چیت متوقع ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایف اے اے کا یہ اقدام پاکستان اورامریکا کے درمیان طویل عرصے سے معطل براہِ راست فضائی سفر پرعائد پابندیوں کے خاتمے کی راہ ہموار کر سکتا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان سے امریکا کے لیے براہِ راست پروازیں کئی سالوں سے معطل ہیں، جس کی وجہ سے مسافروں کو مشرق وسطیٰ یا یورپ کے راستے سفر کرنا پڑتا ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا، امریکا

نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق سی اے اے کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ ’یہ دورہ ایک اہم سنگِ میل ہے اور امید ہے کہ اس کے نتیجے میں پابندیاں ختم کرنے کی راہ نکلے گی۔ دونوں ممالک تکنیکی تعاون بڑھانے اور عالمی معیار کی فضائی سیفٹی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں‘۔

اگر یہ پروازیں بحال ہو گئیں تو اس سے مسافروں کا وقت اور اخراجات دونوں کم ہوں گے، جبکہ پاکستان کی فضائی سیکیورٹی اور ریگولیٹری نظام پر عالمی اعتماد میں بھی اضافہ ہوگا۔

ایف اے اے کا دورہ آئندہ چند ہفتوں میں متوقع ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ یہ دونوں ممالک کے درمیان طویل تعطل کا شکار فضائی رابطے بحال کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *