وزیراعظم شہباز شریف سے انڈونیشیا کے وزیر دفاع کی ملاقات، دوطرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق

وزیراعظم شہباز شریف سے انڈونیشیا کے وزیر دفاع کی ملاقات، دوطرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق

اسلام آباد / راولپنڈی۔ انڈونیشیا کے وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) سیافری سمسودین نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی کا دورہ کیا اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

ملاقات میں دو طرفہ دفاعی تعاون اور علاقائی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے علاقائی امن و استحکام کے لیے باہمی تعاون کی اہمیت پر زور دیا، جبکہ انڈونیشین وزیر دفاع نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار کی تعریف کی۔

انڈونیشیا نے پاکستان کے ساتھ اپنے دفاعی تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

قبل ازیں  وزیراعظم محمد شہباز شریف سے آج انڈونیشیا کے وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) سیافری سمسودین نے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان تاریخی، برادرانہ اور دوستانہ دوطرفہ تعلقات پر گفتگو ہوئی۔

وزیراعظم نے انڈونیشیا کے صدر پرابووو سوبیانٹو سے قاہرہ میں G-8 سربراہی اجلاس کے موقع پر ہونے والی خوشگوار ملاقات کو یاد کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور انڈونیشیا کے تعلقات مشترکہ ثقافت، مذہب اور تاریخی رشتوں پر مبنی ہیں اور دونوں ممالک عالمی سطح پر ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں۔

وزیراعظم نے اقتصادی، تزویراتی، تجارتی، دفاعی اور دفاعی پیداوار کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا، جبکہ دونوں رہنماؤں نے کثیر الجہتی تعاون کو بڑھانے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں: یوم شہدائے کشمیر آج منایا جارہا ہے،کشمیری شہداء کی بہادری اور عزم کو سلام پیش کرتے ہیں،شہباز شریف

شہباز شریف نے باہمی فائدہ مند منصوبوں میں سرمایہ کاری کے لیے انڈونیشیا کے ساتھ تعاون بڑھانے کا عزم ظاہر کیا اور پاکستان و انڈونیشیا کے مابین دفاعی تعاون کے معاہدے کے تحت جاری اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے اس کے نفاذ کو تیز کرنے پر اتفاق کیا۔

لیفٹیننٹ جنرل (ر) سیافری سمسودین نے انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانٹو کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا اور دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے، بالخصوص دفاعی پیداوار میں تعاون کے مواقع تلاش کرنے کی خواہش کا اعادہ کیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *