ویب ڈیسک۔ آزاد فیکٹ چیک نے بھارت سے تعلق رکھنے والے ایک ایکس (X) اکاؤنٹ کی جانب سے پھیلائی گئی غلط معلومات کی نشاندہی کی ہے، جس میں پاکستان پر جھوٹے الزامات عائد کیے گئے۔
آزاد فیکٹ چیک کے مطابق پہلگام واقعہ کے فوری بعد سے ہی پاکستان نے اس واقعے کی مشترکہ، آزاد یا تیسرے فریق کے ذریعے تحقیقات کی پیشکش کی، جسے بھارت نے مسلسل مسترد کیا۔
اس معاملے پر بھارت ماضی میں ایک تنازع بھی چھیڑ چکا ہے جس میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
آزاد فیکٹ چیک کے مطابق مودی سرکار کی جانب سے پہلگام واقعے کو سیاسی فوائد کے حصول کے لیے استعمال کیا گیا، اور جھوٹی خبریں اسی مقصد کے تحت پھیلائی گئیں۔
شفاف تحقیقات کی بجائے بھارتی میڈیا کی جانب سے مسلسل الزام عائد کیا جارہا ہے کہ پہلگام دہشتگرد حملے کے پیچھے پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کا ہاتھ ہے، اور اسے ممبئی کے 26/11 حملے کے مترادف قرار دیا جارہا ہے۔