ویب ڈیسک: پاکستان اپنی جدید دفاعی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے IDEF 2025 دفاعی نمائش میں اپنی ایک اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے فتح-1 ایم ایل آر ایس (ملٹی پل لانچ راکٹ سسٹم) کو فخر کے ساتھ پیش کرے گا۔ یہ نمائش استنبول، ترکی میں منعقد ہو رہی ہے۔
فاتح-1 کو پاکستان کے سرکاری دفاعی ادارے گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سولوشنز (GIDS) کی جانب سے پیش کیا جائے گا، جو ملک کا ممتاز دفاعی ساز و سامان تیار کرنے والا ادارہ ہے۔
یہ راکٹ سسٹم پہلے ہی اپنی جنگی صلاحیت ثابت کر چکا ہے۔ حالیہ دنوں میں، پاکستان کی جانب سے بھارتی فوجی اہداف پر کیے گئے جوابی حملوں کے دوران اس نے شاندار درستگی کا مظاہرہ کیا، جس سے دنیا کے سامنے پاکستان کی مقامی سطح پر تیار کردہ جدید دفاعی ٹیکنالوجی کی افادیت واضح ہو گئی۔
فتح-1 ایم ایل آر ایس کو پاکستان میں ہی ڈیزائن اور تیار کیا گیا ہے، جو دفاعی خود انحصاری کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ یہ سسٹم طویل فاصلے تک انتہائی درستگی کے ساتھ دشمن کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، خصوصاً ان علاقوں میں جہاں خطرہ زیادہ ہو۔
🇹🇷 #IDEF2025 Update | 🇵🇰 Global Industrial & Defence Solutions (GIDS) will showcase the Fatah-1 Multiple Launch Rocket System (MLRS) at the upcoming defense exhibition in Istanbul, Türkiye.
The Fatah-1 recently demonstrated its combat effectiveness during Pakistan’s retaliatory… pic.twitter.com/1E4rhjn7cP
— Global Defense Insight (@Defense_Talks) July 15, 2025