لاہور میں موسلادھار بارش، گھر کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

لاہور میں موسلادھار بارش، گھر کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

لاہور میں بارش کے با عث ٹھوکر نیاز بیگ کے علاقے میں گھر کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات ے مطابق لاہور اور گردونواح میں رات کو موسلا دھار بارش سے متعدد شاہراہیں ڈوب گئیں۔ اور لاہور کے نواحی علاقے ٹھوکر نیاز زبیگ میں گھر کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے۔واسا کے مطابق پانی والا تالاب میں سب سے زیادہ 171ملی میٹر ، اقبال ٹاؤن میں 169ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔

بارش کے با عث ٹھوکر نیاز بیگ کے علاقے میں گھر کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے جس میں 2 بچیاں، 2 خواتین اور ایک مرد شامل ہے۔اس کے علاوہ 2 افراد زخمی بھی ہوئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں 60 سال کا مانگا، 55 سال کی عشرت، 3سال کی خدیجہ،4 سال کی لطیفہ اور 35 سال کی رانی شامل ہے ۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں 30 سال کا فیصل اور 5 سال کی ببلی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ لاہور کے علاوہ پتوکی ، اوکاڑہ،ساہیوال،چیچہ وطنی ،میاں چنوں ،سرگودھا ، سیالکوٹ ، گجرات سمیت پنجاب کے متعدد علاقوں میں بھی وقفے وقفے سے بارش ہوئی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *