پیٹرول اور ڈیزل گاڑیوں پر نئی انرجی وہیکل لیوی نافذ

پیٹرول اور ڈیزل گاڑیوں پر نئی انرجی وہیکل لیوی نافذ

ویب ڈیسک۔ حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں کی حوصلہ شکنی اور الیکٹرک گاڑیوں کو فروغ دینے کے لیے نئی “انرجی وہیکل لیوی” نافذ کر دی ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے مختلف سی سی کی گاڑیوں پر لیوی کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے پیٹرول اور ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں پر نئی لیوی کے نفاذ کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، جس کا مقصد پیٹرول اور ڈیزل گاڑیوں کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 1300 سی سی سے چھوٹی مقامی اور درآمدی گاڑیوں پر ایک فیصد انرجی وہیکل لیوی عائد کی جائے گی، جبکہ پک اپ، بسوں اور ٹرکوں پر بھی ایک فیصد لیوی لاگو ہوگی۔

1300 سی سی سے 1800 سی سی تک کی گاڑیوں پر 2 فیصد انرجی وہیکل لیوی نافذ ہو گی، اور 1800 سی سی سے بڑی گاڑیوں پر 3 فیصد لیوی لاگو کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین ایف بی آر نے پاکستان میں امیر گھرانوں کے اعداد و شمار جاری کر دیے

ایف بی آر کے مطابق اس لیوی کا مقصد صارفین کو الیکٹرک گاڑیوں کی طرف راغب کرنا ہے۔ پاکستان میں تیار یا اسمبلڈ کی جانے والی گاڑیوں پر لیوی مینوفیکچرر ادا کرے گا، جبکہ درآمدی گاڑیوں پر یہ لیوی متعلقہ خریدار کو ادا کرنا ہوگی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *