کوئٹہ کراچی روڈ پر فنکاروں کو لے جانے والی بس کو بزدلانہ دہشت گردانہ حملہ کیا گیا ، جس کے جواب میں سیکورٹی فورسز نے فیصلہ کن آپریشن شروع کیا۔
سیکیورٹی فورسز نے کوئٹہ کراچی روڈ پر جوابی کارروائی کے دوران 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مارے گئے چاروں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم بی ایل اے سے تھا اور جائے وقوعہ سے اسلحہ، گولہ بارود اور بی ایل اے کے جھنڈے برآمد ہوئے ہیں۔
علاقےکی کلیئرنس اور مزید دہشت گردوں کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے، ایوی ایشن یونٹ مزید کارروائی کے لیے اسٹینڈ بائی پر ہیں۔
یہ آپریشن اس بات کی علامت ہے کہ پاکستان اپنے شہریوں کے تحفظ کو کس قدر اہمیت دیتا ہے، خاص طور پر ان افراد کو جو ملک کی ثقافت اور فنون لطیفہ کو فروغ دیتے ہیں اور پوری قوم دہشت گردی اور تشدد پھیلانے والوں کے خلاف متحد ہے۔