بھارتی فوج کے سابق لیفٹیننٹ جنرل کے ایس ڈہلوں نے گودی میڈیا پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اور اسرائیل کو اس حوالے سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا کیونکہ پاکستان غزہ نہیں ہے ، پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے اور مودی سرکار کو فلموں کے اثر سے باہر نکل آنا چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کےسابق لیفٹیننٹ جنرل کے ایس ڈہلوں کا کہنا ہے کہ مودی سرکار کو بالی ووڈ فلموں کے اثر سے باہر نکل آنا چاہیے کیونکہ پاکستان غزہ نہیں ہے ، ایک ایٹمی طاقت ہے ، انکا کہنا تھا کہ غزہ کے پاس کوئی اسٹینڈنگ آرمی نہیں ہے ان کے پاس ائیر فورس، ملٹری اور ایٹمی ہتھیار نہیں ہیں۔
سابق بھارتی جنرل نے اعتراف کیا کہ پاکستان نے بھارت میں ملٹری اہداف کو نشانہ بنایا اور میزائل اور جنگی جہازوں سے ٹارگٹ کیا اور 72 گھنٹے میں بھارتی دفاعی نظام کو ناکارہ کیئے رکھا۔
مودی سرکار کے آپریشن سندور کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ جب کوئی ملک ملک ملٹری حملے کی جانب جاتا ہے تو اس کا حملے سے قبل کوئی مقصد اور ٹارگٹ ہوتا ہے کہ وہ اس حملے سے کیا حاصل کرنا چاہتا ہے بھارتی جنرل کا کہنا تھا کہ بھارت نے اپنے اہداف کو نشانہ بنایا اور محدود جنگی آپشن کو مقصد بنایا۔