راولپنڈی بڑی تباہی سے بچ گیا، فتنہ الخوارج کا انتہائی خطرناک دہشتگرد گرفتار

راولپنڈی بڑی تباہی سے بچ گیا، فتنہ الخوارج کا انتہائی خطرناک دہشتگرد گرفتار

سی ٹی ڈی اور حساس ادارے کی بروقت کارروائی سے راولپنڈی بڑی تباہی سے بچ گیا، فتنہ الخوارج کا انتہائی خطرناک دہشت گرد موسیٰ اسلحہ و بارودی مواد سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ دہشت گرد کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی گئی، دہشت گرد راولپنڈی میں حساس مقامات پر دہشت گردی کے لیے ریکی مکمل کر چکا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : مون سون کا چوتھا سپیل تیار، ملک میں بارشوں کے باعث اموات کی تعداد 266 ہو گئی

سی ٹی ڈی کی جانب سے بتایا گیا کہ دہشت گرد افغانستان میں متعدد بار ٹریننگ کے لیے جا چکا ہے اور فتنہ الخوارج کے اہم کمانڈر کے ساتھ رابطے میں تھا، اس سے بھاری مقدار میں بارودی مواد، دستی بم، حفاظتی فیوز وائر 7 فٹ، ڈیٹونیٹر 3.، ریموٹ بٹن، پرائمہ کارڈ اور گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں کار سمیت بہہ جانے والے باپ بیٹی کی لاشیں مل گئی

ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ سی ٹی ڈی نے دہشت گرد کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے، مذکورہ دہشت گرد نے چند روز قبل حساس مقامات کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پہ وائرل بھی کی تھی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *