نیب نے ہاؤسنگ اور پراپرٹی سیکٹر میں فراڈ کی روک تھام کے لیے ڈیجیٹل نظام تیار کرلیا

نیب نے ہاؤسنگ اور پراپرٹی سیکٹر میں فراڈ کی روک تھام کے لیے ڈیجیٹل نظام تیار کرلیا

نیب نے پاکستان بھر میں پراپرٹی اور ہاؤسنگ سیکٹر میں ہونے والی دھوکہ دہی، فراڈ اور جعلسازی کے سدباب کے لیے ایک جدید ترین آن لائن نظام تیار کرلیا ہے، جس کا افتتاح جلد متوقع ہے۔

اس جدید نظام کے ذریعے پورے ملک میں پلاٹس اور سوسائٹیز کا مکمل ریکارڈ ایک ڈیجیٹل پورٹل پر دستیاب ہوگا، اس پلیٹ فارم کی مدد سے ہر شہری کو یہ سہولت حاصل ہوگی کہ وہ کسی بھی زمین یا ہاؤسنگ اسکیم کی قانونی حیثیت، این او سی، نقشہ اور اصل مالکان کی تفصیلات صرف چند کلکس میں جان سکے گا۔

حاصل کردہ رپورٹ کو قانونی طور پر خرید و فروخت کے لیے استعمال کیا جا سکے گا،یہ لیک پروف آن لائن نظام نیب اسلام آباد،راولپنڈی کے ڈائریکٹر جنرل اور ان کی ٹیم نے مل کر تیار کیا ہے۔
اس کے ذریعے پاکستان بھر کے تمام پلاٹس کا ڈیٹا ایک جگہ اکٹھا کیا گیا ہے، شہری صرف پلاٹ نمبر ڈال کر اس کی تصدیق کر سکیں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں:11 سو ارب روپے کے ہائی پروفائل میگا کرپشن کیسز ختم، زاہد گشکوری نے بڑی خبر دیدی
حکام کے مطابق یہ نظام اتنا ہمہ گیر ہے کہ ہاؤسنگ اسکیمز میں اوور سیلنگ، جعلی فائلز اور غیر قانونی زمینوں کی خرید و فروخت جیسے جرائم پر مؤثر قابو پایا جا سکے گا۔
نیب کا کہنا ہے کہ یہ پورٹل قانون نافذ کرنے والے اداروں، ریگولیٹری باڈیز اور عام شہریوں کے لیے بھی انتہائی سودمند ثابت ہوگا۔

نیب کے ترجمان کے مطابق یہ سسٹم جلد ہی عوام کے لیے فعال کر دیا جائے گا، جس کے بعد کوئی بھی شخص کسی بھی زمین یا سوسائٹی سے متعلق مکمل تصدیق کر سکے گا اور یوں پلاٹ خریدنے یا بیچنے سے پہلے فراڈ سے بچاؤ ممکن ہوگا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *