پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرد ئیے گئے

پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرد ئیے گئے

اسلام آباد پولیس پ حملے کے کیس میں شبلی فراز کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے گئےجبکہ عمران خان کو جیل میں سمن بھجوایا گیا،لاہور کینٹ کچہری میں بانی پی ٹی آئی کی رہائش گاہ کے باہر اسلام آباد پولیس پر مبینہ حملے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

جس میں عدالت نے پارٹی کے سینئر رہنما شبلی فراز کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر د ئیےیہ سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ سہیل رفیق نے کی جنہوں نے تحریری فیصلہ بھی جاری کر دیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں :پی ٹی آئی میں علیمہ خانم سے بڑا کوئی غدار نہیں، شیر افضل مروت
مقدمے میں بانی پی ٹی آئی کو بھی سمن جاری کیے گئے ہیں،چونکہ وہ اس وقت جیل میں قید ہیں اس لیے سمن بذریعہ جیل روبکار ارسال کیے گئے۔

عدالت نے کیس کی آئندہ سماعت کے لیے 30 جولائی کی تاریخ مقرر کی ہے۔یاد رہے کہ تھانہ ریس کورس میں اسلام آباد پولیس پر حملے کا مقدمہ پہلے ہی درج کیا جا چکا ہے جس میں شبلی فراز سمیت دیگر پارٹی رہنما نامزد ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *