تھائی لینڈ کے 8 اضلاع میں مارشل لا نافذ

تھائی لینڈ کے  8 اضلاع میں مارشل لا نافذ

ویب ڈیسک۔ کمبوڈیا کے ساتھ گزشتہ روز شروع ہونے والی سرحدی جھڑپوں کے بعد تھائی لینڈ کے آٹھ سرحدی اضلاع میں مارشل لا نافذ کر دیا گیا ہے۔

تھائی فوج کی بارڈر ڈیفنس کمانڈ کے کمانڈر اپیچارٹ ساپراسیٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صوبے چنتھابوری کے سات اضلاع اور تراٹ کے ایک ضلع میں مارشل لا نافذ کر دیا گیا ہے۔

تھائی لینڈ کے قائم مقام وزیراعظم پھمتھم وچھایا چھائی نے کمبوڈین فوج کے ساتھ بڑھتی ہوئی سرحدی جھڑپوں پر خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ جھڑپیں جنگ میں تبدیل ہو سکتی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان گزشتہ روز شروع ہونے والی سرحدی کشیدگی میں اب تک 16 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: تھائی لینڈ کے سیاحتی ویزا کیلیے اکاؤنٹ میں کتنی رقم ہونا ضروری؟

کشیدگی کے باعث تھائی لینڈ کے سرحدی علاقوں سے تقریباً ایک لاکھ افراد محفوظ مقامات پر منتقل ہو گئے ہیں، جبکہ کمبوڈیا میں بھی دس ہزار افراد کو سرحدی علاقوں سے نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *